پاکستان کا تیان جن کے واقعہ پر چین سے تعزیت کا اظہار

منگل 18 اگست 2015 14:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) پاکستان نے تیان جن کے واقعہ پر چین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی گھڑی میں پاکستانی حکومت اور عوام چینی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کی حکومت اور عوام کو اس افسوسناک واقعہ کا سن کر بہت دکھ ہوا۔

(جاری ہے)

پاکستان نے جاں بحق ہونے والوں کے لئے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے اس المناک واقعہ پر اپنے چینی ہم منصبوں کو تعزیتی پیغامات بھیجے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں