سابق چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کیس کی سماعت،گرفتار نہ کرنے کا حکم

منگل 18 اگست 2015 15:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کیس کی سماعت کرتے ہوئے عبدالرشید کے خلاف کارروائی اور گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے حکم جاری کردیا‘ آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے کو ذاتی طور پر طلب کرلیا گیا‘ کیس کی سماعت 25 اگست تک کیلئے ملتوی کردی گئی۔

منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق چیئرمین پیمرا چوہدری عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں چوہدری عبدالرشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سابق چیئرمین عبدالرشید کو عدالت نے تین بار بحال کیا حکومت کی جانب سے غیر قانونی بھرتیوں کا الزام عائد کیا جاتا رہا۔ حکومت نے میرے موکل پر غیر قانونی ایف آئی آر درج کرارکھی ہے۔ جس پر عدالت نے چوہدری عبدالرشید کے خلاف کارروائی اور گرفتار نہ کرنے کے حوالے سے حکم جاری کردیا آئندہ سماعت پر ڈی جی ایف آئی اے کو طلب کرلیا گیا۔ کیس کی سماعت پچیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں