متحدہ کے اراکین پارلیمان کے استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست
منگل 18 اگست 2015 15:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین پارلیمان کے استعفوں پر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عالیہ سپیکر قومی و سندھ اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمان کے استعفوں پر بلا تاخیر قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم جاری کرے۔
بیرسٹر داؤد غزنوی نے اپنے وکیل کوکب اقبال ایڈوکیٹ کے زریعے وفاق بزریعہ سیکرٹری قانون و انصاف کو فریق بناتے ہوئے موقف اپنایا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے 12 اگست کو سپیکر کو استعفے دئیے جس کی وجہ سے متعلقہ حلقوں کے عوام پارلیمنٹ میں حق نمائندگی سے محروم ہو گئے ہیں۔(جاری ہے)
آئین کے مطابق جب کوئی رکن استعفیٰ دے تو سپیکر قومی اسمبلی اس کی انکوائری کرانے کا پابند ہے اور اس میں تاخیر سے متعلقہ حلقوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کا حق متاثر ہو رہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کو سیاسی جماعتوں کی طرف سے بلیک میل کرنے کا وطیرہ بنا لیا گیا ہے اور مطالبات منوانے کے لئے لوگوں کی پارلیمنٹ میں نمائندگی کے حق کو متاثر کیا جاتا ہے لہٰذا سپیکر قومی اسمبلی ، سپیکر سندھ اسمبلی اور چیئرمین سینٹ کو ہدایت کی جائے کہ ایم کیو ایم کے اراکین پارلیمان کے استعفوں پر بلا تاخیر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اسلام آباد ہائی کورٹ مذکورہ پٹیشن کی سماعت کل (بدھ )کو کرے گا۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کاکول میں 149ویں پی ایم اے لانگ کورس
ملک بھرکی21 حلقوں میں ضمنی الیکشن کل ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
تحریک انصاف نے مرضی کی قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی مانگ لی
امیرمقام کا چیف سیکرٹری خیبر پختونخوااورحکام سے رابطہ .
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
مسلم امہ کو درپیش مسائل کا حل علامہ محمد اقبالؒ کی تعلیمات میں مضمر ہے، سردار ایاز صادق
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
سینیٹ اجلاس ری شیڈول،22 کے بجائے 25 اپریل کو ہوگا
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات 2024 میں عوام کی سہولت کیلئے الیکشن کمیشن مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سنٹر قائم ..
حکومت انتہائی سنجیدگی سے (پی آئی اے) کی بہتری کیلئے مشکل اقدامات اٹھا رہی ہے اور غیر معمولی سالانہ اجلاس ..
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستانی باولرز کی تباہ کن باولنگ، کیوی بلے باز 100 رنز بھی نہ بنا سکے
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
ٹیچنگ ہسپتالوں میں کرپشن پر زیرو ٹولرنس ہوگا: خواجہ سعد رفیق
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پروزیرخوراک پنجاب بلال یاسین کا فیصل آباد میں کریک ڈاؤن
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
سرکاری سکولوں میں مرحلہ وار سولر انرجی سسٹم
-
نجی میڈیکل کالجزسے کامیاب میڈیکل سٹوڈنٹس کی
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر وفاق کو مزید مستحکم کیا، شرجیل میمن
-
کراچی: دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
-
کراچی: آج سورج کے گرد ہالا بن گیا