عبدالرشید گوڈیل پر قاتلانہ حملہ دہشتگردی کی شرمناک اور بزدلانہ کاروائی ہے ،سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی حملے کی شدید مذمت

منگل 18 اگست 2015 18:35

اسلا م آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) سردارایاز صادق سپیکراور مرتضی جاوید عباسی ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی نے ایم کیو ایم کے رہنمااور رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے ۔سپیکر وڈپٹی سپیکر نے عبدالرشید گوڈیل پر حملے جس میں وہ خود شد ید زخمی ہوئے ہیں اور اُن کا ڈرائیور جان بحق ہوا ہے کو انتہائی افسوس ناک قرار دیتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عبدالرشید گوڈیل پر ہونے والا قاتلانہ حملہ دہشت گردی کی شرمناک اور بزدلانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے دہشت گردی کے خلاف مصمم ارادوں کو متزلزل نہیں کرسکتیں ۔انہوں نے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر کے اس میں ملوث شرپسند عناصر کو گرفتارکرنے اور جلد قانون کے کہٹرے میں لانے کے لیے کہا انہوں نے عبدالرشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور ان کے ڈرائیور جو اس واقعہ میں جان بحق ہوئے کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں