وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت

منگل 18 اگست 2015 19:17

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما عبدالرشید گوڈیل پر فائرنگ کے واقعہ کی سخت مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے اس واقعہ کو انتہائی افسوسناک قرار دیا اور عبدالرشید گوڈیل کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے واقعہ میں ڈرائیور کے جاں بحق ہونے پر بھی گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں