بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن

منگل 18 اگست 2015 19:17

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ان کا حق رائے دہی دینے کا عزم رکھتا ہے اور اس سلسلے میں مخلصانہ کوششیں اور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ میڈیا کے ایک حصہ میں اس حوالے سے پیدا کیا جانے والا منفی تاثر درست نہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے ترجمان نے منگل کو واضح کیا کہ الیکشن کمیشن نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کیلئے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل الیکشن مسعود ملک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر رکھی ہے جس میں قومی اسمبلی کے دو ارکان عارف علوی اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری بھی شامل ہیں۔

کمیٹی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پوسٹل بیلٹ، انٹرنیٹ ووٹنگ اور ذاتی طور پر ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مختلف تجاویز پر غور کیا۔ کمیٹی کے اب تک 16 اجلاس ہو چکے ہیں اور اس سلسلے میں تمام قانونی اور تکنیکی معاملات کو زیر بحث لایا جا چکا ہے اور 16 مختلف سفارشات کو حتمی شکل دی گئی ہے جن پر الیکشن کمیشن مزید غور و خوض کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں