وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی ملاقات

ملاقات کے دوران ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 18 اگست 2015 19:19

اسلام آباد ۔ 18 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے منگل کو یہاں ایوان وزیراعظم میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں وزیر خزانہ اسحق ڈار، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان، وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی امور سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے بھی شمولیت کی۔ ملاقات کے دوران ملک میں داخلی سلامتی کی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں