چترال میں تازہ سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیاں،اے این یف کے دو ہیلی کاپٹرزکے ذریعے 45ہزارکلوخوراک پہنچادی گئی

725افراد کومتاثرہ علاقوں سے نکال لیاگیاہے،این ڈی ایم اے

منگل 18 اگست 2015 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) چترال میں تازہ سیلاب کے بعد کے پی کے کی حکومت اور این ڈی ایم اے نے پاک فوج کی مدد سے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں این ڈی ایم اے کے بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کی حکومت کی درخواست پر این ڈی ایم اے نے اینٹی نارکوٹکس فورس سے دو ہیلی کاپٹر حاصل کئے ہیں تاکہ چترال کے دور دراز علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کی جاسکیں ان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں اوراب تک 59پروازیں ہوئی ہیں جن کے ذریعے 45ہزار کلوگرام خوردنی اشیاء علاقے میں پہنچائی گئی ہیں جبکہ مختلف مقامات سے 725 افراد کو نکالا گیا ہے ان ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں حالات بہتر ہونے تک جاری رہینگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں