آئی ایس آئی کے سابق افسران جنرل پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام کیخلاف تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد لائیں گے: عمران خان

muhammad ali محمد علی منگل 18 اگست 2015 22:53

آئی ایس آئی کے سابق افسران جنرل پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام کیخلاف تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد لائیں گے: عمران خان
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 اگست 2015 ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف آئی ایس آئی کے سابق افسران جنرل پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام کیخلاف تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد لائے گی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے آئی ایس آئی کے سابق افسران جنرل پاشا اور جنرل ظہیر الاسلام کی جانب سےتحریک انصاف کو مدد فراہم کرنے کے سوال پر اعلان کیا کہ وہ پارلیمنٹ میں واپسی پر اس حوالے سے تحقیقات کیلئے پارلیمنٹ میں قرارداد لائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ قرارداد میں مطالبہ کیا جائے گا کہ ایک کمیشن بنایا جائے جو اس بات کی تحقیقات کرے کہ کس کس سیاستدان نے آئی ایس آئی سے آج تک پیسے لیے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں