سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کے دفتر اور گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

منگل 18 اگست 2015 22:57

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عمران خان کے دفتر اور گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) سیکیورٹی خدشات کے باعث تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دفتر اور گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا گیا، عمران خان سے ملنے کیلئے آنے والوں کی پہلے جانچ پڑتال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل(ر) شجاع خانزادہ اور ایم کیو ایم کے رہنماء رشید گوڈیل پر حملے کے بعد عمران خان نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفتر اور گھر میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بند کر دیا ہے اور اپنی سیکیورٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو بغیر جانچ پڑتال کے دفتر اور گھر کے اندر نہ آنے دیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں