نیب کراچی نے کروڑوں روپے کے مبینہ غبن میں ملوث ملزم علی مراد ابڑو کو گرفتار کرلیا

منگل 18 اگست 2015 22:58

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے کروڑوں روپے کے مبینہ غبن میں ملوث ملزم علی مراد ابڑو کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

نیب سکھر اس مقدمے میں عبدالنعیم سومرو اور دیگر کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے۔ ملزم علی مراد ابڑو نے حکومت سندھ کے محکمہ ہائی ویز میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر کے عہدے پر تعیناتی کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ روپے کا غبن کیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لئے نیب سکھر کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں