وفاقی وزارتوں کی کارکردگی وژن2025 پر عملدر آمد کی صورت میں جانچی جائیگی، سہ ماہی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائیگی،وژن کے تمام اہداف پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے مطابقت رکھتے ہیں ،ا ن کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے
وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقی احسن اقبال کا وژن2025 پر عملدر آمد کے سلسلے میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب
منگل 18 اگست 2015 23:03
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 18 اگست۔2015ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی وژن2025 پر عمل در آمد کی صورت میں جانچی جائے گی جس کی سہ ماہی رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی،وژن کے تمام اہداف پائیدار ترقی کے عالمی اہداف سے مطابقت رکھتے ہیں جن کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے منگل کووہ یہاں وژن2025 پر عملدر آمد کے سلسلے میں منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں دنیا میں آگے بڑھنے کے لئے اپنی رفتار کو دوسری اقوام کے مقابلے میں بڑھانا ہو گی کیونکہ ہم غفلت کی وجہ سے پہلے ہی بہت پیچھے رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وژن2025 گزشتہ برس اگست کے مہینے میں شروع کیا گیا تھا لیکن دھرنے کے سبب ترقی کی بجائے توجہ منفی پہلو پر مرتکز ہو گئی۔(جاری ہے)
احسن اقبال نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر حقیقی ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا۔
اس کے لئے ایک جامع سوچ کی ضرورت ہے جو صحت، تعلیم، غذائیت ، آبادی وغیر ہ کے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرے۔انہوں نے قومی نصاب میں اصلاحات کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہاکہ کہ تخلیقی صلاحیت اور سوچ کے لئے یہ بہت ضروری ہے۔انہوں نے قومی نصاب کونسل کے منصوبے پر عمل در آمد کی ضرورت پر بھی زور دیا اور نظام امتحان میں اصلاحات کو بھی وقت کی اشد ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا اس کے ذریعے نئے زمانے کے چیلنجوں سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس ..
دریائے کابل کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال متوقع، 27 تا 30 اپریل کے دوران سیلابی ..
ہلال احمرپاکستان کی خدمات اور جذبہ خیر سگالی قابل ستائش ہے،مراکشی سفیر
پیپلز پارٹی کی جدوجہد اور قربانیاں ہیں سیاستدان مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں،نیئر بخاری
اسلام آباد ٹینس کمپلیکس میں سازش کے تحت آپریشن کیا گیا،تاج حیدر
وزیراعظم کی زیرصدارت پاکستان کونسل برائے موسمیاتی تبدیلی کا تیسرا اجلاس، صوبائی حکومتوں اور وفاق ..
اسلام آباد،مدرسہ میں کرنٹ لگنے سے طالبعلم جاں بحق
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
مہنگائی کی ماری عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی متوقع
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ورلڈ بینک کے گلوبل ڈائریکٹر برائے گورننس کی ملاقات، ترقیاتی ..
کوکا کولا کی جانب سے پاکستان میں 22 ملین ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری
افغان شہریوں کو غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ کے اجراء کا معاملہ ، ملزم گرفتار
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار