اسلام آباد: وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 19 اگست 2015 11:20

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی . دونوں رہنماؤں میں ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی. مولانا فضل الرحما نے وزیر اعظم نواز شریف کو گذشتہ روز ایم کیو ایم کے اراکین سے مذاکرات میں طے پانے والے لائحہ عمل سے آگاہ کیا.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے لیے مولانا فضل الرحمان نائن زیرو پہنچے کہ عین مذاکرات کے درمیان میں ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کی خبر موصول ہو گئی جس سے مذاکرات وقتی طور پر رک گئے. مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو بتایا کہ مذاکرات کا باقی عمل ایم کیو ایم کے اسلام آباد آنے پر مکمل ہو گا.

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں