ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا ،محکمہ موسمیات

بدھ 19 اگست 2015 12:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) محکمہ موسمیات نے کہا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوا اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

(جاری ہے)

تاہم لاہور اور گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش لاہور میں37 ملی میٹر جبکہ گجرات 04، سیالکوٹ، گوجرانوالہ 02 اور قصور میں 01 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں44ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 43 ،سکھر، سبی، چلاس، روہڑی، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں