سال2015ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں 202فیصد کا نمایاں اضافہ

بدھ 19 اگست 2015 12:34

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) رواں سال2015ء کے پہلے چھ ماہ کے دوران اینگرو کارپوریشن کے بعد از ٹیکس منافع میں گذشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں202فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اینگرو کارپوریشن کے جاری مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق کارپوریشن نے سال2015ء میں جنوری تا جون کے دوران9 ارب60 کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا ہے جبکہ گذشتہ سال 2014ء کی پہلی ششماہی کے دوران اینگرو کارپوریشن کا خالص منافع3 ارب20 کروڑ روپے رہا تھا۔

عارف حبیب لمیٹڈ کے تجزیہ کار طاہر عباس نے کہا ہے کہ اینگرو کارپوریشن کے منافع میں اضافہ کا بنیادی سبب اینگرو فرٹیلائزر کے منافع میں ہونے والا اضافہ ہے جو کارپوریشن کے مجموعی نفع کا 72 فیصد ہے جبکہ گذشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران اینگرو فرٹیلائزرکے منافع میں11فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس دوران کمپنی نے7 ارب11 کروڑ60 لاکھ روپے کا منافع کمایا ہے جو اینگرو کارپوریشن کے منافع کا حصہ ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں