دس سال کے دوران محفوظ گوشت کی ملکی برآمدات میں160 ملین ڈالر کا اضافہ

بدھ 19 اگست 2015 12:35

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) گذشتہ دس سال کے دوران محفوظ گوشت کی ملکی برآمدات میں160 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال2005ء کے دوران محفوظ گوشت کی ملکی برآمدات کا حجم 90 ملین ڈالر تھا جبکہ گذشتہ مالی سال2014-15ء کے دوران برآمدات کا حجم250 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس طرح دس سال کے دوران پراسسیڈ گوشت کی برآمدات میں 16کروڑ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں