ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا‘ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے‘ ایم کیو ایم مفاہمت کے لئے آمادہ ہے اور کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 19 اگست 2015 13:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا‘ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے‘ ایم کیو ایم مفاہمت کے لئے آمادہ ہے اور کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کا استعفوں کے واپس لینے سے متعلق رویہ مثبت تھا۔

وزیراعظم کو ایم کیو ایم کے مطالبات پیش کردیئے ہیں ایم کیو ایم نے 19 مطالبات کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی آپریشن کے خلاف نہیں ہے۔ ایم کیو ایم کراچی آپریشن پر نگران کمیٹی کا قیام چاہتی ہے تاکہ لاپتہ کارکنوں کا مسئلہ حل ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ رشید گوڈیل پر حملے کے باعث مذاکرات میں ایک دو روز کا تعطل ہے ایم کیو ایم سے مذاکرات کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں