حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات منانے کی منظوری دیدی

بدھ 19 اگست 2015 13:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) حکومت نے یوم دفاع(6ستمبر ) کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات منانے کی منظوری دیدی۔ بدھ کو یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء پرویز رشید‘ عبدالقادر بلوچ‘ سیکرٹری دفاع عالم خٹک اور سیکرٹری کابینہ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی۔ اجلاس میں یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ کی تقریبات منانے کی منظوری دیدی گئی۔ 1965 کی جنگ کی یاد میں یہ تقریبات جوش و خروش سے منائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں