حکومت عازمین حج کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر متعلقہ حکام عازمین کیلئے سہولیات کی فراہمی کے ضمن میں اقدامات کر رہے ہیں

جائنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق کا انٹرویو

بدھ 19 اگست 2015 13:53

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) حکومت عازمین حج کیلئے تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے، سعودی عرب جانے والے عازمین حج کیلئے رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے سمیت دیگر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہاہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کو انٹرویودیتے ہوئے جا ئنٹ سیکرٹری حج محمد فاروق نے بتایا کہ کہاکہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر متعلقہ حکام عازمین حج کیلئے سہولیات کی فراہمی کے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مکہ میں رہائش اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو حل کر لیا گیا ہے۔ جوائنٹ سیکرٹری نے کہاکہ عازمین حج کی سہولت کیلئے پاکستان اور سعودی عرب میں شکایات کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں