بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقا دکیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے اجازت طلب کرلی

بدھ 19 اگست 2015 14:01

بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقا دکیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل سے اجازت طلب کرلی

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنے ملک میں ایشیاء کپ کے انعقاد کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ سے اجازت طلب کی ہے۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ نے اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔

(جاری ہے)

2015ء کو بتایا کہ بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن آئندہ سال 15 سے25 جنوری 2016ء کو بھارت کے شہر کوچن میں ایشیاء کپ منعقد کیا جا رہا ہے جس کیلئے بھارت بلائند کرکٹ ایسوسی ایشن نے ایشیاء کپ کی میزبانی کیلئے ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کو مراسلہ بھجوایا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں ایونٹ کے انعقاد کیلئے انہیں منظوری دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس فیسٹیول کے حتمی فیصلے کے بعد انہیں منظوری دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں