اختر عباس خواجہ پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

بدھ 19 اگست 2015 15:02

اختر عباس خواجہ پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے، گذشتہ روز پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا اجلاس پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے میڈیا سنٹر میں منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے 50 ریفریز نے شرکت کی، الیکشن کنوینئر چوہدری محمد رمضان گھمن کے مطابق پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے اختر عباس خواجہ اور بادشاہ گل کو متفقہ طور پر پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کا بالترتیب صدر اور سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں