وزیراعظم کا رشید گوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل کو ٹیلیفون ،والدکی خیریت دریافت کی

بدھ 19 اگست 2015 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل کے بیٹے نوفل گوڈیل کو ٹیلیفون کیا اور رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے ایم کیوایم رہنما رشید گوڈیل کی خیریت دریافت کرنے کیلئے ان کے بیٹے نوفل گوڈیل کو ٹیلی فون کیا، وزیراعظم نے نوفل گوڈیل کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے والد رشید گوڈیل کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیراعظم نے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے رہنما رشید گوڈیل پر گزشتہ روز قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس میں انہیں چھ گولیاں لگیں، وہ شدید زخمی ہو گئے تھے، وہ ہسپتال میں موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں