پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کے احترام کا عالمی دن منایاگیا

بدھ 19 اگست 2015 16:10

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانیت کے احترام کا عالمی دن بدھ کو منایاگیا۔ یہ دن منانے کا مقصد انسانیت کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دینے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر جہاں مختلف علاقوں میں جنگ کشیدگی اوربحرانی کی صورتحال ہے وہاں انسانیت کا جذبہ اور بھی اہمیت اختیار کر جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مشکلات سے دوچار لوگوں اور دکھی انسانیت کی خدمت اعلیٰ ترین نصب العین ہے جس کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر موثر کوششوں کی ضرورت ہے۔ عالمی یوم انسانیت کے موقع پر مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام تقاریب میں انسانیت کی خدمت کے اعلیٰ مقصد کو اجاگر کیا گیا اور ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیاجو دوسرے انسانوں کے لئے اپنا سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 19 اگست 2008ء کو عالمی یوم انسانیت کی منظوری دی تھی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں