غلام محی الدین کا سفر نامہ حجاز شائع ہو گیا

بدھ 19 اگست 2015 16:10

اسلام آباد ۔ 19 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء) نامور صحافی ، شاعر اور مصنف غلام محی الدین کے حجازِ مقدس کی پر کیف فضاؤں میں رو پذیر ہونے والی قلبی وارداتوں پر مبنی منفرد اور پیغام آفریں رپورتاژ /سفر نامہ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتما م خوبصورت طباعت کے ساتھ شائع ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

135صفحات کی اس دلچسپ کتاب کی قیمت 100روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران صرف 45روپے کے عوض حاصل کر سکتے ہیں۔ ڈاکٹر انعام الحق جاوید لکھتے ہیں غلام محی الدین نے اپنے قلم سے جو کچھ صفحہ قرطاس کی زینت بنایا ہے ، قاری یقینا اسے اپنے دل پر نقش ہوتا ہوا محسوس کرے گا۔26 ابواب میں منقسم غلام محی الدین کی یہ منفرد تحریر پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں