انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کی قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ سے 30 لاکھ تک بڑھانے کی سفارش
الیکشن کمیشن کو انتخابی دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا پابند بنا یاجائے، گنتی کے دوران آر اوز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے ، زاہد حامد کی زیر صدارت اجلاس میں تجویز
بدھ 19 اگست 2015 17:19
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے قومی اسمبلی کے حلقہ کیلئے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ سے 30 لاکھ تک بڑھانے ، الیکشن کمیشن کو انتخابی دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا پابند بنانے اور گنتی کے دوران آر اوز کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی سفارش کردی ، کمیٹی آئندہ اجلاس میں این اے 19 ہری پور میں ضمنی انتخابات میں بائیو میٹرک سسٹم استعمال کرنے بارے رپورٹ کا جائزہ لے گی ۔
بدھ کو ذیلی کمیٹی کا اجلاس یہاں پارلیمنٹ ہاؤس میں کمیٹی کے کنوینئر زاہد حامد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ ان کیمرہ اجلاس کے بعد زاہد حامد نے کمیٹی میں ہونیوالے فیصلوں سے میڈیا کو آگاہ کیا ۔ زاہد حامد نے کہا کہ ذیلی کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں ہری پور میں بائیو میٹرک سسٹم کے استعمال بارے رپورٹ کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔(جاری ہے)
انتخابی عمل کی سفارشات کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی کی سطح پر مرتب ہوگی جبکہ قومی اسمبلی کے حلقہ کے انتخابی اخراجات کی حد 15 لاکھ سے بڑھا کر 30 لاکھ روپے کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی امیدوار گنتی کے حوالے شکایات درج کرائے گا تو اس کی شکایت پر اس کے حلقہ میں دوبارہ گنتی کراء یجائے گی ۔ قانون میں تبدیلی کے ذریعے الیکشن کمیشن کو انتخابات سے متعلقہ تمام دستاویزات ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا پابند بنایا جائے گا ۔ انتخابات کے بعد گنتی کے عمل کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ووٹوں کی گنتی کے دوران تمام آر اوز کے دفاتر میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ گنتی کے دوران میڈیا کوریج ممکن بنانے کی بھی سفارش کی گئی ہےمتعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل ..
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین ..
آزادکشمیر بھر کے بلدیاتی اداروں/ بلدیاتی نمائندوں کو ترقیاتی فنڈز مہیا کر دیئے گئے
بشریٰ بی بی کی تشویشناک حد تک بگڑتی صحت سنجیدگی کی متقاضی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کےچائنا پاکستان سٹڈی سنٹر کے ڈائریکٹر طلعت شبیر کاسولر سسٹم کی تقسیم کی ..
انگریزی ادب کے عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی
معروف کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان کی برسی منائی گئی
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
پاک چین کمپنیوں کا جدید ہارویسٹر اٹیچمنٹ کا مظاہرہ ،کینولا کی فصل میں ہونے والے نقصانات پر قابو پا لیا
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
شہریوں کو آئین و قانون کے تحت دستیاب سہولیات سے روگردانی نہیں ، لاپتہ افراد کے مسئلہ کا سیاسی حل بھی نکالناہو گا، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ
-
چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی کے ڈپٹی گورنر سٹیٹ بینک سلیم اللہ سےملاقات
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نبردآزما ہونے کے لئے مربوط کوششوں کے ساتھ موثر حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی ،چیئرمین سینیٹ
-
ڈی سی دیر لوئرنے انصاف یوتھ کرکٹ لیگ کا افتتاح کردیا
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
اٹک ،پب جی گیم نے دوست کے ہاتھوں دوست کا قتل کروا دیا،ملزم گرفتار
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
خیبرپختونخوا،غیرت کے نام پرقتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد گرفتار
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
دفعہ 144 کی خلاف وزری کا کیس: رہنما پی ٹی آئی اعظم سواتی کی ضمانت کنفرم
-
مئی کیس،شیخ رشید کی 3 مقدمات میں بریت کی درخواست پر نوٹس جاری
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا