30دن میں مستقل چیئرمین پیمراتعینات کریں،سپریم کورٹ کا وفاق کو حکم

قائم مقام چیئرمین پیمرا نہیں بنایا جا سکتا، اسلام آباد ہائیکورٹ جلد از جلد سابق چیئرمین رشید احمد کے خلاف حکومتی انٹرا کورٹ اپیل کا فیصلہ کرے،جسٹس جواد خواجہ , مملکت خداداد کا کوئی ادارہ فعال نہیں، اہم ترین اداروں کے مستقل سربراہ تک نہیں لگائے جا رہے، کوئی سرکاری ملازم صدر ، وزیر اعظم کا نہیں عوام کا ملازم ہے , شکر ہے کہ مجھے اس عدالت سے جلد چلے جانا ہے وگرنہ تو میرا ایک ایک لمحہ اذیت میں گزر رہا ہے،عوام الناس کی عزت مجروح کی جا رہی ہے،ریمارکس