مسابقتی کمیشن نے ملک میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی

بلا جواز فیسوں میں اضافہ ثابت ہونے پر بھاری جرمانے ہوسکتے ہیں ٗسکولوں سے تین سا ل کا ریکارڈ طلب

بدھ 19 اگست 2015 22:46

مسابقتی کمیشن نے ملک میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء)مسابقتی کمیشن آف پاکستان (سی سی پی )نے ملک میں پرائیویٹ سکولوں کی طرف سے فیسوں میں اضافے کے بارے میں تحقیقات شروع کردی ہے یہ تحقیقات عوام خصوصاً ان سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کے والدین کی طرف سے اظہار تشویش پر شروع کی گئی ہیں کہ یہ سکول ہر سال جواز کے بغیر فیسوں میں غیر معمولی اضافہ کر دیتے ہیں جبکہ تعلیم کے معیار کو بھی بہتر نہیں بنایا جاتا پہلے مرحلے میں ان اداروں کے بارے میں معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں مختلف نجی سکولوں سے گزشتہ تین سالوں کے دور ان فیسوں میں ہونے والے اضافے کے حوالے سے تفصیلات طلب کی گئی ہیں اورتوقع ہے کہ مطلوبہ معلومات ملنے پر کمیشن متعلقہ قانون کے تحت سخت کارروائی کریگا کمیشن اس بات کا جائزہ لے گا کہ کیا کسی مسابقت کے بغیر فیسوں میں اضافہ کیاجاتاہے اور ان سکولوں نے اپنی جارہ داری اور مختلف گروپس بنا رکھے ہیں واضح رہے کہ مسابقتی ایکٹ 2010کے سیکشن تین کے تحت بلا جواز فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا اس تحقیقات کی روشنی میں سی سی پی بھاری جرمانے بھی عائد کرسکتا ہے عوام سے بھی اس حوالے سے تجاویز اور شکایات مانگی گئی ہیں جو ای میل [email protected]یا ٹیلیفون نمبر 0519100289پر دی جاسکتی ہیں اور کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے �

(جاری ہے)

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں