محکمہ موسمیات کی ملک کے بالائی علاقوں میں (پرسوں ارشوں کی پیشنگوئی

بارشوں کاسلسلہ جمعہ سے پیر تک جاری رہے گا، خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان،گلگت بلتستان اور چترال میں مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ مون سون بارشوں کے 5 سے 6مزیدسلسلے متوقع ہیں،ماہر موسمیات

بدھ 19 اگست 2015 23:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 19 اگست۔2015ء ) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں(پرسوں سے پیر تک بارشوں کی پیشنگوئی کردی۔بدھ کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق جمعہ سے سوموار کے دوران خیبرپختونخواہ، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کی ساتھ بارش کا امکان ہے ۔

جمعہ (رات) سے اتوار کے دوران راولپنڈی، گوجرانوالہ، ہزارہ، پشاور، مردان ڈویڑن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے سوموار کے دوران شمالی علاقہ جات (گلگت بلتستان اور چترال) میں زیادہ درجہ حرارت اور بارش کے باعث مقامی ندی نالوں اور دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

(جاری ہے)

تاہم ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم لاہور اور گوجرانوالہ ڈویڑن میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سیالکوٹ( ائیرپورٹ 03، کینٹ 02)، لاہور (ائیرپورٹ 03 ، سٹی 01) جبکہ گوجرانوالہ میں 02 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی میں45ڈگری سنٹی گریڈ جبکہ دالبندین 44 ، چلاس 43،سکھر، سبی 42، روہڑی، بھکر اور رحیم یار خان میں 41 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں