رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران شیل پاکستان کے بعد از ٹیکس منافع میں487 فیصد اضافہ

جمعرات 20 اگست 2015 12:40

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سال2014ء کے مقابلہ میں رواں سال2015ء کی دوسری سہ ماہی(30جون2015ء) کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں487 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے جاری مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق سال2015ء میں یکم اپریل تا 30 جون کی دوسری سہ ماہی کے دوران کمپنی کو ایک ارب28کروڑ70 لاکھ روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا ہے جبکہ سال2014ء کے اسی عرصہ کے دوران شیل پاکستان لمیٹڈ نے 21کروڑ97 لاکھ49 ہزار روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں