بینک الفلاح کے خالص منافع میں چھ ماہ کے دوران 42 فیصد اضافہ

جمعرات 20 اگست 2015 12:41

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) سال 2015ء کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران بینک الفلاح کے خالص منافع میں سال2014ء کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں42فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

بین الفلاح لمیٹڈ کے جاری کئے گئے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون2015ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران بینک نے 3ارب70 کروڑ40 لاکھ روپے کا بعد ازٹیکس منافع حاصل کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال2014ء کے اسی عرصہ کے دوران بینک الفلاح لمیٹڈ کو2ارب61کروڑ روپے کا بعد از ٹیکس نفع حاصل ہوا تھا۔ رواں سال کے دوران بینک کے منافع میں ہونے والے نمایاں اضافہ کے بنیادی اسباب میں انٹریسٹ کی آمدنی میں ہونے والا36 فیصداضافہ شامل ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں