انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا

جمعرات 20 اگست 2015 13:20

انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس اسلام آباد میں شروع ہوگیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ،اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل لیول ٹو کبڈی کوچنگ کورس 19اگست سے شروع ہوگیا ہے جو 23 اگست تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

اہوں نے کہا کہ اس کور س میں ملک بھر سے 40 سے کوچز اور ریفریز شرکت کر رہے ہیں جن کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئرفورس، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، پاکستان واپڈا، ہاہر ایجوکیشن کمیشن، سوئی گیس،پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد، آزادجموں وکشمیر، فاٹا، گلگت بلتستان سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کورس کے شرکاء کو وہ خود اور گل بادشاہ، محمد رمضان گھمن اور اخترعباس خواجہ لیکچرز دے رہے ہیں اورکورس کے دوران کوچز اور ریفریز کو کبڈی کے نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں