حکومت کا یوم دفاع کی 50ویں سالگرہ جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

جمعرات 20 اگست 2015 13:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) چھ ستمبر 1965کی پاک بھارت جنگ کے پچاس برس مکمل ہونے پر حکومت نے یوم دفاع کی پچاسویں سالگرہ قومی سطح پر جوش و جذبے سے منانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وزیراعظم نے انتظامات کیلئے وزارتی کمیٹی قائم کردی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوم دفاع کے انتظامات کیلئے قائم کمیٹی میں وزیر دفاع خواجہ آصف، پرویز رشید اورعبدالقادر بلوچ شامل ہیں، خواجہ آصف نے کہاکہ وطن کی خاطر جانیں قربان کرنے والوں کو کسی صورت فراموش نہیں کرسکتے، پاک فوج اور بزرگوں کی قربانیوں کو نئی نسل میں روشناس کرانے کی ضرورت ہے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے میڈیا حکمت عملی تیار کرنے کی ذمہ داری وزیر اطلاعات پرویزرشید کو سونپ دی گئی اس موقع پر خصوصی پروگرام تشکیل دیئے جائیں گے، جنگ ستمبر میں سپاہیوں اور قوم کا لہو گرمانے والے ادیبوں، شاعروں، گلوکاروں کے ساتھ پروگرام تیار کئے جائیں گے، چھ ستمبر کے دن کا آغاز مساجد میں امن اور استحکام کیلئے خصوصی دعاوٴں سے کیا جائے گا، جب کہ وفاقی کابینہ کے ارکان شہداء کی قبروں پر حاضری دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں