یکم ستمبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع

جمعرات 20 اگست 2015 14:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء)یکم ستمبر سے پیٹرولیم قیمتوں میں آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے ‘ پیٹرول چھ روپے 35 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 8 روپے فی لیٹر تک سستی ہونیکا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ پیٹرول چھ روپے 35 پیسے ‘ہائی اوکٹین آٹھ روپے دس پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 90 پیسے فی لیٹرکمی کا امکان ہے مٹی کا تیل تین روپے سولہ پیسیاور لائٹ ڈیزل تین روپے سینتیس پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں