اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں 16 روز سے جاری احتجاج رنگ لے آیا، تمام مطالبات منظور

جمعرات 20 اگست 2015 15:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) اسلام آباد میں ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کا اپنے مطالبات کے حق میں 16 روز سے جاری احتجاج رنگ لے آیا۔ تمام مطالبات منظور ہو گئے ینگ ڈاکٹرز نے پیرا میڈیکس سٹاف کے ساتھ مل کر خوشی میں بھنگڑے ڈالے۔ آئندہ 3 روز میں وزارت خزانہ اور سیکرٹری فنانس سے ملاقات میں مطالبات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز اسلام آباد کے تمام ہسپتالوں کے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے میلوڈی چوک کے قریب مظاہرہ کیا اور وزیر اعظم ہاؤس جانے کی کوشش کی۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر اسلام آباد موقع پر پہنچ گئے اور مظاہرین سے مذاکرات کئے۔ مظاہرین نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے سامنے اپنے مطالبات رکھے ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے مطالبات کئے تھے کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے۔

(جاری ہے)

اور تیسرا مطالبہ کیا تھا کہ ڈاکٹر اور پیرا میڈیکس سٹاف کو ہیلتھ الاؤنس دیا جائے۔ جس کے بعد ڈپٹی کمشنر نے مظاہرین کے تمام مطالبات کو جائز قرار دیتے ہوئے تسلیم کئے اور مذاکرات کی کامیابی کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف نے وزیراعظم ہاؤس جانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران کی ملاقات وزارت خزانہ اور سیکرٹری خزانہ سے کروائی جائے گی جس میں معاملات کا جائزہ لینے کے بعد مطالبات کو حتمی شکل دی جائے گی۔

جس پر ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کے اراکین خوشی سے جھوم اٹھے اور بھنگڑے ڈالے۔ واضع رہے کہ ینگ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف گزشتہ 16 روز سے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کر رہے تھے اور روزانہ 1 گھنٹہ او پی ڈی بند کر کے احتجاج ریکارڈ کرواتے تھے۔ جبکہ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس سٹاف کا تعلق پمز‘ پولی کلینک اور اسلام آباد کے دیگر ہسپتالوں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں