اسلام آباد : مسلم لیگ کے رہنماطلال چوہدری قومی بھابھی ریحام خان کی حمایت میں بول اُٹھے، عمران خان پر تنقید کے نشتر چلانے کی روایت برقرار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 20 اگست 2015 16:26

اسلام آباد : مسلم لیگ کے رہنماطلال چوہدری قومی بھابھی ریحام خان  کی حمایت میں بول اُٹھے، عمران خان پر تنقید کے نشتر چلانے کی روایت برقرار

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 اگست 2015 ء) : مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کپتان کی اہلیہ اور قومی بھابھی ریحام خان کی حمایت میں بول اُٹھے. مسل لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ریحام خان پر سیاسی سر گرمیوں میں حصہ لینے پرپابندی عائد کر دی ہے حالانکہ ان کا خود یہ کہنا تھا کہ ریحام خان کے پاس سیاسی شعور ہے جس کےباعث ان سے شادی کی.

(جاری ہے)

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر عوام کسی کو پسند کرتی ہے یا کسی کو سیاسی شعور ہے تو اسے سیاست میں آنے اور حصہ لینے سے نہیں روکنا چاہئیے. انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لگاتار 6 الیکشن ہارے ہیں . گذشتہ5 الیکشن میں تو ریحام خان موجود ہی نہیں تھیں. طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے ایک مرتبہ پھر سیاست کی ہے. انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن اپنی گری ہوئی سیاست کے باعث ہارے ہیں نہ کہ ریحام خان کی وجہ سے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں