ایل این جی کی درآمد کو حتمی شکل دینے کے لیے قطر کا وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا

جمعرات 20 اگست 2015 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) ایل این جی کی درآمد کو حتمی شکل دینے کے لیے قطر کا وفد آئندہ ہفتے اسلام آباد کا دورہ کرے گا ‘معاہدے کے تحت پاکستان پندرہ سال کے لیے یومیہ بیس سے چالیس کروڑ کیوبک فیٹ ایل این جی حاصل کرے گا ،سرکاری ذرائع کے مطابق یومیہ دوہزار ملین کیوبک فیٹ گیس کی قلت کا سامنا ہے، آئندہ موسم سرما میں گیس کی طلب کے اضافے کے پیش نظر حکومت کیلئے ایل این جی کی درآمد کے منصوبے کو حتمی شکل دینا ضروری ہوگیا جس کے لیے قطر کا وفد چھبیس اگست کو پاکستان کا دورہ کرے گاذرائع کے مطابق پاکستان نے ایل این جی معاہدے کیلئے مطلوبہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ مکمل کرلیا ہے،ایل این جی کی خریداری کی قیمت کا تعین ہونا باقی ہے، جس کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں