کسٹم حکام نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر جمعرات 20 اگست 2015 17:20

کسٹم حکام نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دیدی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) کسٹم حکام نے وزارت داخلہ کو سپر ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے درخواست دے دی۔ماڈل گرل ایان علی کے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایک نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔گزشتہ روزکسٹم کے انویسٹی گیشن اینڈ پراسیکیوشن برانچ نے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے وزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست کا مقصد ماڈل کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنا ہے۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ماڈل گرل پر اسپیشل کسٹم جج کی عدالت میں (جمعہ) اکیس اگست کو فرد جرم عائد کی جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ چھ سال کے فنی کریئر میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی 22 سالہ ماڈل ایان علی کی گرفتاری سے لے کر چار ماہ بعد ضمانت پر رہائی تک پاکستانی ذرائع ابلاغ پر اس معاملے کا خوب چرچا رہا۔جب کہ سوشل میڈیا پر بھی آئے روز نت نئی بحث چھڑتی رہی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں