قومی اسمبلی کا دولت مشترکہ کی 61ویں پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ واپس
پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے، سی پی اے کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو دعوت دینا اقوام متحدہسیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، ترجمان قومی اسمبلی
جمعرات 20 اگست 2015 17:44
اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستا ن نے دولت مشترکہ کی 61ویں پارلیمانی کانفرنس کی میزبانی کا فیصلہ واپس لے لیا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی پارلیمنٹ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے اور کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے، سی پی اے کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو دعوت دینا اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے۔
جمعرات کو قومی اسمبلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا کہ افسوس کے ساتھ یہ اعلان کیاجارہاہے کہ دولت مشتر کہ کی 61 ویں پارلیمانی کانفرنس (سی پی سی) جو قومی اسمبلی کی میزبانی میں اسلا م آباد میں منعقد ہونا تھی اس کا فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔(جاری ہے)
یہ فیصلہ دولت مشترکہ کی پارلیمانی ایسوسی ایشن (سی پی اے )کی ایگزیکٹو کمیٹی کی گزشتہ روزہونے والی ہنگامی ٹیلی فونک کانفرنس کے نتیجے میں کیا گیا۔
یا د رہے کہ 2014میں کیمرون میں منعقد ہونے والی دولت مشترکہ کی 60ویں کانفرنس میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو سی پی اے کا متفقہ طور پر صدر منتخب کیا گیا تھا اور یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ دولت مشتر کہ کی اگلی کانفرنس 30 ستمبر سے 8اکتوبر 2015 تک کو اسلا م آباد میں منعقد ہوگی ۔پاکستان کی طرف سے ( سی پی سی)کے انعقاد کے فیصلے سے مکمل اتفاق کیا گیا جب سیکرٹری جنرل سی پی اے ولیم ایف شیجانے ذاتی طور پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رابطہ کر کے یہ بتایا کہ ایسوسی ایشن کو اپنی سالانہ کانفرنسوں کے انعقاد کے لیے میزبانوں کی تلاش میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔انہوں نے پاکستان کو یہ ذمہ داری نبھانے کی درخواست کی۔ایک ابھرتی ہوئی جمہوریت کی حیثیت سے پاکستان کی قومی اسمبلی نے دولت مشترکہ کے ترقی پذیررکن ممالک میں جمہوریت ،مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے یہ ذمہ داری قبول کی تا ہم پاکستان کی پارلیمنٹ نے کسی بھی مرحلے پر جموں و کشمیر پر اپنے اُصولی اور تاریخی موقف میں لچک کا مظاہر ہ نہیں کیا۔مسئلہ کشمیرایک تصفیہ طلب مسئلہ ہے اور علاقائی امن اور استحکام کے لیے ایک فلیش پوائنٹ کی حیثیت رکھتا ہے اور اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ہے مزید یہ کہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل ی قراردادو ں کے تحت کشمیر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ، منصفانہ رائے شماری کرا کر کشمیر ی عوام کو اُن کا حق خودارادیت دیا جائے۔سیکیورٹی کونسل کی اس مسئلے سے متعلقہ قراردادیں جموں و کشمیر کے مسئلے کے حل کے لیے رائے شماری کے علاوہ کسی متبادل طریقہ کار کو رد کرتی ہیں ۔پاکستا ن کی پارلیمنٹ خصوصاً قومی اسمبلی مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل اور کشمیر ی عوام کو ان کا حق خودارادیت دینے کے حق میں کئی قرار دادیں منظور کر چکی ہے ۔ان حقائق کی روشنی میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مقبوضہ جموں و کشمیر اسمبلی کو 61ویں دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت نہیں دی ۔یہ فیصلہ اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت دینے پاکستان کے اُصولی موقف کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔خواہ اس کے لیے سی پی سی کی میزبانی کی قربانی بھی دینی پڑے۔ پاکستان کی پارلیمنٹ سی پی اے کی 53ممالک کی ایک 178میں سے 115برانچوں اور 415مندوبین و مبصرین کا مشکور ہے جنہوں نے کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کی اور رجسٹریشن کروائی اور اُمید کرتی ہے کہ ماحول کے ساز گار ہونے پر دوست ممالک ، جمہوریت کے چاہنے والوں اور عوام کی حق خودارادیت کی حمایت کرنے والوں کی میزبانی کا شر ف حاصل کر سکے گی ۔پاکستان کی پارلیمنٹ خطے کے ممالک کی بھی مشکور ہیں جنہوں نے اُس کے اُصولی موقف کو سمجھا ۔اگر چہ پاکستان کی پارلیمنٹ کو 61ویں سی پی سی کی میزبانی کا شرف حاصل نہیں ہو سکا تا ہم اس امر نے پاکستان کوعالمی سطح پر خصوصادولت مشترکہ کے52ممبر ممالک میں مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے 1947کی تقسیم کے نامکمل ایجنڈے کی حیثیت سے باور کرانے کا موقع فراہم کیا۔ علاوہ ازیں اس نے کشمیر ی عوام کی حالت زارکو اُجاگر کرنے اور اس مسئلے کے کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق پرُامن حل کی ضرورت کی جانب دنیا کی توجہ بھی مبذول کرائی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو مسلسل وزیراعظم کے ریڈار پر ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر افسران کو او ایس ڈی بنائے ..
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا اجتماع نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں راولپنڈی ..
اسلام ٓباد، چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ سے فٹ بال کے کھیل کو فروغ حاصل ہو گا، احمد ریحان شیخ
نیشنل چیلنج کپ میں ایچ ای سی کی کامیابی ،ماشا یونائیٹڈ اور ایس اے فارم کی ٹیموں کے درمیان میچ بغیر کسی ..
ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد کاپولیس کے زیر استعمال موٹر سائیکلوں کامعائنہ
ڈی آئی جی آ پر یشنز کا اردل روم کا انعقاد
ایس پی ڈپلومیٹک پروٹیکشن یونٹ کی ڈپلومیٹک انکلیو کی سیکورٹی پر مامور افسران کو بریفنگ ، افسران سے ملاقات ..
اسلام آباد،11منشیا ت فروش گرفتار،بھا ری مقدار میں چرس، ہیر وئن، آ ئس اور کھلی شراب برآمد
اسلام آبادسے 20 پیشہ ور بھکاریوں گرفتار، مقدمات درج ،کم عمر بچے فلاحی سنٹرز منتقل
اسلام آباد،راہزنی میں ملوث گرو ہو ں کے چار ارکان گرفتار
اسلام آباد،قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث 16اشتہا ری مجرمان گرفتار
ایس پی سٹی زون اور ایس پی رورل زون کی علا قوں میں کھلی کچریو ں
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری