پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کا پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان،حسنین عالم ٹیم کی قیادت کریں گے

جمعرات 20 اگست 2015 18:00

پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن کا پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان،حسنین عالم ٹیم کی قیادت کریں گے

اسلام آباد ۔ 20 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان ڈس ایبل کرکٹ ایسوسی ایشن (پی ڈی سی اے) نے بنگلہ دیش میں شیڈول پانچ ملکی ٹورنامنٹ کیلئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا، حسنین عالم ٹیم کی قیادت کریں گے اور راؤ جاوید نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔ ایونٹ کا آغاز 2 ستمبر سے ہو گا اور افتتاحی میچ میں میزبان بنگلہ دیشی ٹیم انگلینڈ کے مدمقابل ہو گی جبکہ پاکستانی ٹیم 3 ستمبر کو افغانستان کے خلاف میچ سے مہم شروع کرے گی۔

پی ڈی سی اے کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سولہ رکنی ٹیم کے علاوہ چار ریزرو کھلاڑیوں اور چھ ٹیم آفیشلز کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ ایونٹ کی تیاری کے سلسلے میں قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 اگست سے پی سی بی ریجنل اکیڈمی میں شروع ہو گا اور ٹیم 31 اگست کو بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ قومی ڈس ایبل ٹیم کپتان حسنین عالم، نائب کپتان راؤ جاوید، مطلوب قریشی، ریحان غنی مرزا، دانش احمد، جہانزیب، عبداللہ آفریدی، عبداللہ،فرحان سعید، عبداللہ اعجاز، اومیزالرحمان، فیاض احمد، امیر احمد، نیہار عالم، عارف رچرڈ اور محمد فیاض پر مشتمل ہے۔

ریزرو کھلاڑیوں میں اقبال حسین، الطاف احمد، اشفاق اور صدیم بیگ شامل ہیں۔ ٹیم آفیشلز میں امیرالدین انصاری مینجر، محمد نظام اسسٹنٹ مینجر، ظفراقبال کوچ، محمد جاوید اسسٹنٹ کوچ، ڈاکٹر نعمان اور محمد شاکر خلجی وڈیو اینالسٹ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں