امریکی سفیر کا پاکستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے امریکی تعاون کے عزم کا اعادہ

جمعرات 20 اگست 2015 20:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) پاکستان میں تعینات امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے اسلام آباد میں پریسٹن یونیورسٹی میں اپنے اعزاز میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلی تعلیم کے شعبے میں پاک امریکہ اشتراک کی اہمیت کو اجاگر کیا ۔ اس تقریب کا انعقاد آرکیاجیکل اینڈ ہسٹوریکل ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پریسٹن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

جس میں پاکستانی حکومت کے سینئر حکام بشمول انسانی حقو کے قومی کمیشن کے چیئرمین علی نواز چوہان ، سول سوسائٹی کے نمائندگان ، غیر ملکی سفیروں اور یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی ۔ تقریب میں تعلیم کے شعبے میں تعاون کے تاریخی پس منظر کو اجاگر کیا گیا ۔تقریب میں امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے پاکستان میں اپنے تین سالہ دور کے دوران پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کو معاشی ترقی ، سیاسی استحکام اور انفرادی ترقی میں بنیادی حیثیت حاصل ہے اسی لئے امریکہ اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات میں تعلیم فطری طور پر ایک کلیدی ستون کا مقام رکھتی ہے انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلیمی شراکت کو اجاگر کیا جس کا نتیجہ دنیا کے سب سے فعال تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کی صورت میں برآمد ہوا ۔

(جاری ہے)

ہر سال 1300 سے زیادہ پاکستانی تعلیمی اور پیشہ ورانہ تبادلہ پروگراموں کے لےء امریکہ کا دورہ کرتے ہیں ۔ ماسٹرز اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے علاوہ امریکی حکومت کے دیگر تعلیمی تبادلوں کے تحت امریکہ میں ہائی سکولوں ، جامعات اور کمیونٹی کالجوں میں تعلیم کے لئے معاونت کی جاتی ہے ۔ امسال جون میں امریکہ اور پاکستان نے تعلیم ، سائنس و ٹیکنالوجی کے ورکنگ گروپ کا آغاز کیا جو امریکہ پاکستان تذویزاتی مذاکرات کے تحت قائم ہونے والے چھ ورکنگ گروپوں میں سب سے نیا ہے امریکہ میں تعلیم کے بارے میں مزید معلومات کے لئے درج ذیل ویب سائٹ ملاحظہ کیجئے ۔ https:/educationusa.state.gov/ ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں