اسلام آ باد پولیس کا بہارہ کہوکے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن،28 افغان باشندوں سمیت 40 مشتبہ افرادگرفتار

جمعرات 20 اگست 2015 22:19

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) اسلام آ باد پولیس کا تھا نہ بہارہ کہو اور انڈسٹر یل ایر یا کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دورا ن 28 افغان باشندوں سمیت 40 مشتبہ افرادکو گرفتارلیا گیا، اسلام آباد وفا قی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر ایکشن لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کا رروائی کو تیز کر نے اور سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لئے سر چ آپریشنز شروع کردیئے ہیں ، تھانہ بہارہ کہو اور کے علاقے محلہ وزیر آ باد نئی آ بادی سے سر چ آ پر یشن کے دوران 28 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے ان کے خلاف مقدما ت درج کر لیے گئے ۔

جبکہ اسلام آباد کے دیگر نواحی علاقوں میں بھی جرائم پیشہ افراد کے خلاف تیزی سے کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی کی ہدایت پر تھانہ بہارہ کہو کے علاقہ ڈھوک موہری نئی آ باد ی محلہ وزیر آ باد میں سرچ آپریشن کے دوران28 افغانی باشندوں کو گرفتار کیا گیا ،دوران تحقیقات ملزمان پا کستا ن میں کو ئی اجا زت نا مہ ، ویز ہ ثبو ت پیش نہ کر سکے جن کے خلا ف مقدمہ نمبر 267/15زیر دفعہ 14فا رنر ایکٹ تھا نہ بھا رہ کہو درج کر لیا گیا ۔

جبکہ ایک ملزم سے 450گر ام چرس بر آمد ہو ئی جس کے خلاف الگ مقدمہ تھا نہ بھا رہ کہو میں درج کر لیا گیا ۔ اسی طر ح انڈ سٹر یل ایریا پولیس نے فیض آ باد اور گردونو اح میں دوران سرچ آ پر یشن 11مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقا ت شروع کر دیں ۔ ایس ایس پی آپریشنز ساجد کیانی نے تما م پولیس افسران کو ہد ایت کی کہ مشتبہ افراد کی نگرانی کرتے ہوئے سیکورٹی کو بہتر بنایا جا ئے ،انہوں نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم میں ملوث افراد کو کسی صورت معاف نہ کیا جائے اور ان کو فوری گرفتار کرکے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا وہ اپنے علا قوں میں زیرتعمیر پلا زوں ، اڈا جا ت، ورکشاپو ں ، سرائے ، گیسٹ ہا وسز کی چیکنگ کو یقینی بنا ئیں ،سیکو ر ٹی کو مو ثر بنا تے ہو ئے سر چ آ پر یشن کو جا ر ی رکھیں ، داخلی و خا رجی راستو ں پر مشکو ک افراد ، مو ٹر سائیکلو ں ،گا ڑیو ں کی چیکنگ کر یں تاکہ کو ئی شر پسند عنا صراپنے مذمو م مقا صد میں کا میا ب نہ ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں