اسلام آباد میں موسلادھار بارش ، موسم خوشگوار

شدید بارش سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ،جہازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا

جمعرات 20 اگست 2015 22:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار شدید بارش سے ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر جہازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام ساڑ#ھے 7 بجے کے قریب وفاقی دارالحکومت میں تیز بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ۔ بارش سے جہاں منچلوں نے لطف اٹھایا وہاں ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہوا اور اس دوران کوئی بھی پرواز روانہ نہ ہو سکی جبکہ بیرون اور اندرون ملک سے آنے والی پروازوں کا رخ لاہور کی جانب موڑ دیا گیا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں