بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت چاہتا ہے تو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے، بھارت دبئی میں دھمکی اور بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کی تعریف کرتا ہے، بات چیت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا

مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 20 اگست 2015 22:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت سلامتی کونسل کی رکنیت چاہتا ہے تو کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دے، بھارت دبئی میں دھمکی اور بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کی تعریف کرتا ہے، بات چیت کے بغیر کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا۔ وہ جمعرات کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیر کو اپنے علاقے میں شامل کرنا چاہتا ہے اور سلامتی کونسل کی رکنیت بھی چاہتا ہے لیکن جب تک یہ کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق نہیں دے گا سلامتی کونسل کا رکن نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ماحول بہتر ہو جس کیلئے بھارت کی نیت میں فتور نہیں ہونا چاہیے مگر بھارت دبئی میں جا کر دھمکیاں دیتا ہے اور بنگلہ دیش میں مکتی باہنی کی تعریف کرتا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں