شہر اقتدار میں آئے روز نت نئی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ ، چوری، تشدد، قبضہ کی کوشش اور جعل سازی کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات میں شہری گاڑی، موٹر سائیکل، لاکھوں روپے نقدی اور سامان سے محروم

جمعرات 20 اگست 2015 22:56

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 اگست۔2015ء ) شہر اقتدار میں آئے روز نت نئی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ،گزشتہ روز ریکارڈ پر آنے والی وارداتوں کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں چوری، تشدد، قبضہ کی کوشش اور جعل سازی کے حوالے سے پیش آنے والے واقعات میں شہری گاڑی، موٹر سائیکل، اڑھائی لاکھ سے زائد کے سامان سے محروم ہوگئے،ایک گھر میں گھس کر خاتون پر تشدد کیا گیا جبکہ بچے کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا گیا، شہری کے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی گئی اور تعمیر شدہ کمرے بھی گراتے ہوئے سامان چوری کرلیاگیا۔

آئی ٹین ٹو گھر کے باہر سے صفدر حیدر کی کار ایل زیڈ او 1300 چوری ہوئی۔ جی الیون ون سے شہزاد محمود کی موٹر سائیکل ہنڈا 125 مالیتی 80 ہزار چوری ہوئی۔سعد سلیم نے شالیمار پولیس کو بتایا کہ اس کے گھر واقع ایف الیون فور سے لیپ ٹاپ، نقدی، موبائل فون، پسٹل مجموعی مالیتی 2 لاکھ پچاس ہزار روپے چوری ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

راحت زیب نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ عبدالغفور نے جعلی اٹارنی بناکر مجھ سے پانچ لاکھ روپے ہتھیالئے۔

زاور منظور نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ نامعلوم چور اسکی گاڑی سے لیپ ٹاپ مالیتی 20 ہزار روپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔ محمد اکبر نے گولڑہ پولیس کو بتایا کہ دانیال نے چار افراد کے ہمراہ میرے گھر میں داخل ہوکر راڈوں سے میری بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ سیدا خان نے کراچی کمپنی پولیس کو بتایا کہ معظم اور قیوم نے میرے جوانسالہ بیٹے ایاز کو مار پیٹ کی ہے۔

امتیاز حسین نے کوہسار پولیس کو بتایا کہ عاطف اور طاہر نے توڑ پھوڑ کی۔ پسٹل کے بٹ مارکر زخمی کیا۔ دھمکیاں دیتے ہوئے ایک لاکھ بیس ہزار روپے لے گئے۔علی رضا نے بنی گالہ پولیس کو بتایا کہ توقیر، راجہ پرویز، بلال اور فیصل دیگر پانچ کے ہمراہ آئے، میرے پلاٹ پر قبضہ کی کوشش کی، پلاٹ کے دو کمرے کچن باتھ گرادئے سامان بھی چوری کرکے لے گئے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں