ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ،عقیل خان، عابد علی اکبر، یاسر خان نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دیکرمیچز جیت لئے

جمعہ 21 اگست 2015 12:54

ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ ،عقیل خان، عابد علی اکبر، یاسر خان نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دیکرمیچز جیت لئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں عقیل خان، عابد علی اکبر، یاسر خان نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کرمیچز جیت لئے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز پہلے میچ میں عقیل خان نے محمد عابد کو 6-3، 6-2 اور 6-1 سے شکست دی اور دوسرے میچ میں یاسر خان نے اسد علی کو 6-3 ،6-2 اور 6-1 سے ہرا دیا جبکہ تیسرے میچ میں عابد علی اکبر نے شہزاد خان کو7-6(2),1-0 (ریٹائرڈ) کیا،اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر سلیم سیف اللہ، سیکرٹری خالد رحمانی بھی موجود تھے، کل جمعہ کو عقیل خان کا مقابلہ اسد علی سے ، عابدعلی اکبر کا مقابلہ احمد چوہدری سے، محمد عابد کا مقابلہ حمزہ محمود سے جبکہ شہزاد خان کا مقابلہ یاسر خان سے ہوگا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں