اسلام آباد : بھارت امن مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے، پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 15:53

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات کافی عرصے سے تعطل کا شکا ر ہیں.

(جاری ہے)

پاکستان بھارت کے ساتھ ہمیشہ بہتر تعلقات کا خواہاں رہا ہے لیکن اب بھارت مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے. انہوں نے کہا کہ مذاکرات طے ہونے کے بعد بھارت نے ایجنڈا محدود کر دیا جبکہ ملاقات میں پاکستانی ایجنڈے کو کوئی اہمیت نہیں دی جا رہی . انہوں نے کہا کہ بھارتی رویے پر پاکستان کو بھر پور جواب دینا چاہئیے.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں