پاکستان نے ٹیکوں کے ذریعے پولیو ویکسین دیے جانے کے عمل کو باضابطہ طور پر پر شروع کردیا

جمعہ 21 اگست 2015 16:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء)پاکستان نے ٹیکوں کے ذریعے پولیو ویکسین دیے جانے کے عمل کو باضابطہ طور پر پر شروع کردیا جس کا مقصد پولیو سے 2016 تک نجات حاصل کرنا ہے۔ویکسین سے تقریباً 40 لاکھ بچے مستفید ہوں گے جسے عام طور پر دی جانے والی ویکسین کے شیڈول میں شامل کیا جائیگا پاکستان دنیا کے ان تین ممالک میں شامل ہے جہاں یہ بیماری ابھی بھی بڑے پیمانے پر پائی جاتی ہے۔

پولیو کے خلاف جدوجہد میں مصروف نائجیریا نے رواں سال کے آغاز میں اس ویکسین کو متعارف کروایا تھا ‘ افغانستان آنے والے ہفتوں میں اس کا استعمال کرنا شروع کریگاپاکستان نے معذور کردینے والی اس بیماری کے خلاف خاطرخواہ کامیابی حاصل کی ہے جہاں رواں سال صرف 29 کیسز ہی رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں 115 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن سائرہ افضل تارڑ نے فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم بیماری پر 2016 تک قابو پالیں گے۔ٹیکوں سے دی جانے والی ویکسین زیادہ مہنگی ہے اور اسے لگانے کیلئے ڈاکٹر یا نرس کی ضرورت ہوگی تاہم اس صرف ایک خوراک سے ہی بیماری سے بچا جاسکتا ہے ‘ منہ کے ذریعے دی جانے والی خوراک کو متعدد بار دینا پڑتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں