فیڈرل بورڈ نے فرسٹ ایئرکے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ، مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 58.85 فیصد،نتائج ویب سائیٹ پر جاری

جمعہ 21 اگست 2015 16:14

اسلام آباد ۔ 21 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے زیر اہتمام ماہ اپریل ۔ جون 2015ء میں منعقد ہونے والے ہائر سکینڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ون سالانہ امتحان 2015ء کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جمعہ کو اعلان کئے جانے والے نتائج کے مطابق امتحانات میں 53856 ریگولر امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے 32519 امیدوار کامیاب ہوئے۔

کامیابی کا تناسب 60.38 فیصد رہا۔ امتحانات میں 2353 پرائیویٹ طلبہ میں سے 562 کامیاب ہوئے۔ کامیابی کا تناسب 23.88 فیصد رہا۔ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب 58.85 فیصد رہا۔

(جاری ہے)

بورڈ اعلامیہ کے مطابق ریگولر امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے تعلیمی اداروں کو بھجوا دی گئی ہیں جبکہ پرائیویٹ امیدواروں کی مارک شیٹس ان کے فراہم کردہ پتہ جات پر جاری کر دی گئی ہیں۔

نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.fbise.edu.pk پر جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج معلوم کرنے کے لئے امیدواران کو FB<space>{Roll Number} لکھ کر 5050 پر بھیجنا ہو گا۔ اگر کسی پرائیویٹ امیدوار کو 31 اگست 2015ء تک اس کا رزلٹ کارڈ موصول نہ ہو تو وہ نتیجہ کے اعلان کے 30 دن کے اندر اندر بنام کنٹرول امتحانات سیکریسی درخواست دے کر اپنا رزلٹ کارڈ بغیر فیس کے حاصل کر سکتا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں