ن لیگ کا عہدہ جماعت اور قیادت کی امانت ہے، وحیدہ شمیم

جمعہ 21 اگست 2015 16:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 21 اگست۔2015ء) مسلم لیگ ن آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی نو منتخب مرکزی جوائنٹ سیکرٹری وحیدہ شمیم نے کہا کہ ن لیگ کا عہدہ جماعت اور قیادت کی امانت ہے ‘ میری ذات پر جس قدر قیادت نے اعتماد کیا اسے کسی صورت ٹھیس نہیں پہنچاؤں گی۔ جوائنٹ سیکرٹری مقرر کرنے پر صدر جماعت راجہ فاروق حیدر ، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر،صدر شعبہ خواتین نورین عارف،سیکرٹری جنرل الماس گردیزی کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔

ان خیالات کا اظہار وحیدہ شمیم نے اپنے آفس میں مبارکباد دینے والی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ راجہ محمد فاروق حیدر خان اور شاہ غلام قادر کی قیادت میں مسلم لیگ ن آمدہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوام کے مسائل حل کرے گی۔

(جاری ہے)

وحیدہ شمیم نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں نوازشریف آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور جتنے میگا پرجیکٹس مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے آزاد کشمیر میں دئیے اس کی نظیر نہیں ملتی۔

وحیدہ شمیم نے مزید کہا کہ اٹک میں خود کش حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ شجاع خانزادہ وزیر داخلہ پنجاب خدمات اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔دہشت گردی کیخلاف مسلح افواج کی قربانیاں قابل ستائش ہیں اور وہ دن دُور نہیں جب قائد پاکستان محمد نواز شری اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں دہشت گردی کے اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ وحیدہ شمیم نے کہا کہ ہری پور الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی سے ثابت ہو گیا کہ نواز شریف آج بھی ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور پی ٹی آئی کو بھی ہری پور الیکشن میں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں بھی ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں