اسلام آباد : محرم الحرام کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 21 اگست 2015 17:13

اسلام آباد : محرم الحرام کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 اگست 2015 ء) : بلدیاتی انتخابات کاپہلا مرحلہ 31اکتوبر، دوسرا 19 نومبر، تیسرا مرحلہ 3دسمبر کو ہو گا۔حکومت پنجاب اور سندھ میں بلدیاتی الیکشن کرانے سے پھر مکر گئی۔ 12 اکتوبر کو یکم محرم ہے، سکیورٹی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہو گا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے نئی منطق پیش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابی شیڈول کا اعلان ایک مرتبہ پھر موخر کردیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن نہ کروانے کے حوالے سے ٹال مٹول کی پالیسی جاری رکھی ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں شیڈول جاری نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ 12 اکتوبر کو یکم محرم الحرام ہوگا لہٰذا ہم سکیورٹی فراہم نہیں کر سکتے۔ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے خدشہ ظاہر کیا کہ سکیورٹی کی فراہمی بڑا مسئلہ ہوگی۔جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انتخابی شیڈول دو سے تین روز بعد مشاورت کے بعد جاری کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں